شمالی شام کے صوبہ ادلیب میں پناہ گزیں کیمپ پر ہوئے فضائی حملہ میں کم از کم 28 افراد مارے گئے ہیں۔
شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ کل ترک سرحد کے نزدیک ادلیب صوبہ میں
امادی شہر کے نزدیک پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا گیا جس میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر آئی تصاویر سے کیمپ کے خیموں کو نقصان پہنچنے کا پتہ چلا ہے۔